حیدرآباد۔13۔دسمبر (اعتماد نیوز)آج عثمانیہ یونیورسٹی کے طلبا یونین کے قائدین نے الیکشن کمیشن کو ایک نئی سیاسی جماعت کے قیام کی درخواست دی۔چنانچہ انہوں نے اس جماعت کا نام ‘‘تلنگانہ اسٹوڈنٹس پرجا پارٹی ‘‘ رکھا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس ‘ٹی آر ایس اور تلگو دیشم پارٹیاں علیحدہ
ریاست کو سیاسی مفادات کے لئے استعمال کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریاست کے تشکیل کے بعد ان جماعتوں کا بائیکاٹ کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ ریاست کی تشکیل کے بعد بھی طلبا کی تحریک مختلف مسائل پر جاری رہیگی۔انہوں نے کہا کہ 20جنوری کو 5لاکھ طلبا سمیت اس پارٹی پہلے جلسہ میں شرکت کرینگے۔اور اس جلسہ کے ذریعہ پارٹی کے اصول و ضوابط کو بیان کیا جائیگا۔